تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عازمین حج کیلئے ایک اور بہترین اقدام، زبردست سہولت متعارف

ریاض: سعودی حکومت عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک قدم اور آگے بڑھ گئی، آن لائن پلیٹ فارم توکلنا پر نیا فیچر متعارف کردایا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق توکلنا ایپ میں مزید خدمات کا اضافہ کرتے ہوئے مشاعر مقدسہ(منیٰ، عرفات اور مزدلفہ)میں ٹرانسپورٹ کی ٹکٹیں خریدنے کی سہولت شامل کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توکنا میں ہنگامی حالات کے لیے امدادی اداروں کو کال کرنے اور ایمبولینس سہولت حاصل کرنے کا بھی آپشن شامل کیا گیا ہے۔ یہ اقدام وزارت حج وعمرہ اور ہلال احمر کے تعاون سے یقینی ہوا ہے۔

ایپ میں نئے فیچر کی مدد سے مشاعر مقدسہ میں بسوں کی ٹکٹیں آسانی سے خریدی جا سکتی ہیں، اسی طرح کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال میں امدادی اداروں کو طلب کیا جاسکتا ہے، ایمبولینس بھی بروقت پہنچے گی۔

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر

ادھر سعودی وزارت حج وعمرہ نے بتایا ہے کہ حج درخواستیں وصول کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے، رواں سال 5 لاکھ 40 ہزارسےزائد حج درخواستیں موصول ہوئیں، 60ہزارعازمین کی حتمی فہرست25جون کو جاری کریں گے، عازمین کا انتخاب شفاف بنیادوں پر ہوگا، اس سال بھی سعودی شہری اور مقیم غیرملکی حج ادا کرسکیں گے۔

صحت مند نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ ضوابط کی پابندی کی جائے گی، حج2021 کے منتخب خوش نصیب اپنے پیکج کے تحت فوری بکنگ کرواسکیں گے، منتخب افراد کو 15سے29ذی القعد رات10بجے تک اپنا پیکج خریدنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -