ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ایک اور ہالی ووڈ‌ اداکارہ فلسطینیوں کے حق میں‌ بول اٹھیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ہالی ووڈ اداکارہ سوزن سیرینڈن مقبوضہ فلسطین کےلیے صدائے احتجاج بلند کرنے والی بیلا حدید کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانا فلسطینی نژاد امریکی اداکارہ بیلا حدید کا جرم بند گیا تھا، بیلا حدید کو دیگر اداکاروں اور صحافتی حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

لیکن اب ایک ہالی ووڈ اداکارہ سوزن سیرینڈن نے فلسطین کےلیے آواز بلند کرنے پر بیلا حدید کی حمایت کی ہے۔

سوزن سیرینڈن نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ‘بیلا حدید نے بہت بہادری سے فلسطین پر جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف صدائے حق بلند کی، میں بھی فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہوں جو نیتن یاہو کی نسل پرست حکومت کے خلاف لڑرہے ہیں’۔

 


 

ہالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘میں اپنے لوگوں کی یکجہتی کےلیے اٹھنے پر بیلا حدید کی تعریف کرتی ہوں جو اپنے اس اقدام سے تنہا ہوسکتی تھیں’۔

معروف امریکی اخبار میں فلسطین کی حمایت کرنے والی ماڈلز کے خلاف اشتہار

فلسطینی نژاد بیلا حدید نے اداکارہ سوزن کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی تحریر لکھی۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل معروف امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کرنے والے فنکاروں کی مذمت کا اشتہار شائع کیا گیا تھا۔

اشتہار کی سرخی میں لکھا تھا کہ بیلا،جی جی اور دعا، حماس دوسرا ہولوکاسٹ چاہتی ہیں، اب ان کی مذمت کریں، اشتہار کو تین نمایاں اسٹارز کےلیے ایک خط کی شکل دی گئی تھی، یہ اشتہار ورلڈ ویلیوز نیٹ ورک کے سربراہ ربی شمولی بوٹیچ نےآرگنائز کیا، تیار کیا اور اس کی ادائیگی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں