اشتہار

علیم ڈار کا ایک اور اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی نے علیم ڈار کو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے لئے نامزد کر دیا۔

عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار کو احسن رضا کی آئی سی سی ایلیٹ پینل میں ترقی کےبعد ان کی جگہ پر نامزد کیا گیا ہے۔

علیم ڈار نامزدگی کے بعد آئی سی سی ایونٹس میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے سکیں گے۔ علیم ڈار کے ذریعے ڈومیسٹک امپائرز کو بھی تربیت دینے کے لئے مدد حاصل کی جائے گی۔

- Advertisement -

پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار کو اپنے 24 سالہ طویل کیریئر کے اختتام پر کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز نے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ڈار نے حال ہی میں 19 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل آف امپائرز سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا آخری میچ بنگلا دیش اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ تھا جو بنگلا دیش نے سات وکٹوں سے جیت لیا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ساتھی امپائرز نے میدان چھوڑتے ہوئے علیم ڈار کوالوداع کیا۔

علیم ڈار نے کسی بھی دوسرے امپائر کے مقابلے میں زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کی ذمہ داری انجام دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں