تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج ایک اور اہم ورچوئل اجلاس، اسٹاف لیول معاہدے میں پیش رفت متوقع

اسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آج ایک اور اہم ورچوئل اجلاس ہوگا ، جس میں اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق پیش رفت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آج ایک اور اہم ورچوئل اجلاس ہوگا ، وزیر خزانہ اسحاق ڈارآئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی اینٹونیٹ سیہ سےمیٹنگ کریں گے۔

پاکستان کی معاشی ٹیم کے دیگر ارکان بھی ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے، وزارت خزانہ،اقتصادی امور کےسیکرٹریز ،گورنر اسٹیٹ بینک واشنگٹن سےاجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان قرض پروگرام کی بحالی پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کی معاشی صورتحال اور اصلاحات پر بریفنگ دیں گے۔

پاکستان کی طرف سےاسٹاف لیول معائدےکی پیشگی شرائط پر عملدرآمد سےآگاہ کیا جائے گا ، جس کے بعد فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق پیش رفت متوقع ہے۔

گذشتہ روز وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگزمیں ورچوئل شرکت کی تھی ، اجلاس میں آئی ایم ایف کےجاری پروگرام کی پیشرفت پرتبادلہ خیال سمیت آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں پیشگی اقدامات پرعملدرآمد کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف ٹیم کو ملک کو درپیش معاشی چیلنجزسےآگاہ کیا، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نویں اقتصادی جائزے کے تحت تمام پیشگی اقدامات مکمل ہوچکے، ہم آئی ایم ایف کےساتھ طےشدہ اقدامات پورا کرنےکیلئے پرعزم ہیں۔

وزیرخزانہ نے نویں جائزہ کو مکمل کرنےمیں تعاون پرڈائریکٹرآئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹرآئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ بورڈ کی منظوری کےبعد اسٹاف لیول معاہدہ پرجلد دستخط ہوں گے،امید ہےکہ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈے پراپنی پیشرفت جاری رکھےگا۔

Comments

- Advertisement -