کراچی میں یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا جس میں موٹرسائیکل سوار شخص نے یونیورسٹی طالبات کو راستے میں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لی۔
https://x.com/ARYNEWSOFFICIAL/status/1708474086676898039?s=20
جس مقام پر واقعہ پیش آیا وہاں دو اضلاع کی حدود لگتی ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی کے کسی تھانےکی حدود میں ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔
ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ ویڈیو چند روز پرانی ہے تاہم اس متعلق تحقیقات کررہے ہیں متاثرہ خاتون کے رابطہ نہ کرنے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔