پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

امریکا میں نسل پرستی کا ایک اور واقعہ، 3 سیاہ فام افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں نسل پرستی کا ایک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے اور سیاہ فام شخص نے خاتون سمیت تین سیاہ فام افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نسل پرستانہ نفرت انگیزی کا یہ شرمناک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں جیکسن ویل شہر کے جنرل اسٹور کے باہر پیش آیا ہے جہاں سفید فام حملہ آور نے تین سیاہ فام افراد پر گولیاں برسا کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

حملہ آور نے تہرا قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس نے جائے حادثہ کو سیل کر کے شواہد جمع کیے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی عمر صرف 20 سال تھی اور وہ نسلی تعصب سے متاثر تھا۔ پولیس نے نفرت انگیز جرم کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں رواں سال میں اب تک قتل عام کے کم سے کم 470 واقعات ہو چکے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں