جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

ایک اور بھارتی کالج میں باحجاب مسلمان طالبات کے داخلے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ایک اور کالج نے باحجاب مسلمان طالبات کو کالج میں داخلے سے روک دیا، مسلم لڑکیوں سے کالج کے دروازے پر ہی برقع اتروایا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں دھرم سماج کالج کے بعد ضلع علی گڑھ کے شری وارشنے کالج نے بھی باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

کالج کے پرنسپل نے حجاب کیساتھ داخل نہ ہونے کا باقاعدہ نوٹس بھی کالج کے گیٹ پر چسپاں کردیا ہے۔

کالج پرنسپل کی جانب سے سبھی طلبہ و طالبات کو کالج کے ڈریس کوڈ میں ہی آنے کے لیے کہا گیا نیز طلبہ کو چہرا ڈھک کر کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلمان طالباب حجاب پہننے پر ہندو طالب علموں نے بھگوا رنگ کا مفلر پہننے کا کہا اور مسلمان طالبات ہندو طالبعلموں میں لفظی تکرار بھی ہوئی جس کے بعد پرنسپل نے ڈریس کوڈ پر عمل برآمد کو لازمی قرار دیا۔

حجاب پر پابندی کا معاملہ: اداکارہ سونم کپور نے اہم سوال اٹھا دیا

نوٹس کے مطابق کسی بھی طالبہ کو چہرا ڈھک کر کالج میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ہے۔ نوٹس لگانے کا مقصد صرف کالج کے ڈریس کوڈ کی یاد دہانی کرانا ہے سب طالبات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈریس کوڈ پر عمل کریں، اگر کوئی طالبہ چہرہ ڈھانپ کر آتی ہے تو اسے دروازے سے ہی واپس کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں