تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ایک اور بھارتی کرکٹر بابر اعظم کے گن گانے لگے

بھارت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نامور بیٹسمین بابر اعظم کی فین فالوننگ بڑھنے لگی، یکے بعد دیگر بھارتی کرکٹرز بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہونے لگے۔

اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیا بھر میں ڈھاک بٹھانے والے بابراعظم بھارتی پلیئرز کے دلوں میں بھی بسنے لگے، وسیم جعفر، یوراج سنگھ سمیت دیگر کھلاڑیوں کے بعد سنجے منجریکر بھی بابر اعظم کے گن گانے لگے۔

رمیز راجا کے ساتھ یوٹیوب چینل میں گفتگو کے دوران سنجے منجریکر نے کہا کہ بابر اعظم ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں کھیلتے ہوئے دیکھ کر بڑا مزاح آتا ہے، میں بابر اعظم کے کیریئر کو بہت نزدیک سے فالو کررہا ہوں۔

سابق مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ بابر اعظم نے گزشہ پانچ ٹیسٹ میچوں کے دوران 4 سنچریاں بنائیں، اگر اس طرح کا بیٹسمین کھیلتا آئے اور آسٹریلیا کے خلاف 100 کے بعد 90 رنز بنائے تو وہ توجہ حاصل کر لیتا ہے۔

چند روز قبل سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے انسٹاگرام کے لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے دور حاضر کے ان پانچ بلے بازوں کے نام بتائے جو ہر طرز کی کرکٹ میں بہترین ہیں۔

ان پانچ بہترین بلے بازوں میں انہوں نے اسٹیواسمتھ، کین ولیمسن، ویرات کوہلی، جوئے روٹ کے ساتھ قومی اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کو بھی شامل کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -