پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ایک اور معصوم بچی اغوا اور زیادتی کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : صوبہ پنجاب میں ایک اور بچی کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، مقتولہ کی لاش کھیت سے ملی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے باراں میں سات سالہ بچی مہک کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

رہائشی محنت کش عمران کی سات سالہ بیٹی مہک فاطمہ منگل کی رات گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، جس پر تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے باپ عمران کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔

لواحقین بچی کو تلاش کر رہے تھے کہ آج کھیت سے اس کی لاش مل گئی، پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کے پوسٹمارٹم کے بعد ہی زیادتی کی تصدیق ہو سکے گی۔

تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے گاؤں سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈجکوٹ فیصل آباد میں 7سالہ بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعےکی رپورٹ طلب کر لی

آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری طرف مہک کے قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سمندری روڈ بلاک کر دی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سفاک ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں