اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ایک اور بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ایک اور بڑا اقدام اٹھا لیا۔

اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کو بھی اختیارات فراہم کر دیے گئے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گے۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی صدارت میں اجلاس کے بعد ایف آئی اے کو کارروائیوں احکامات جاری کیے گئے۔

- Advertisement -

مراسلے کے مطابق امریکی ڈالر و دیگر غیر ملکی کرنسی کی تمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کارروائی کر سکے گی۔

تمام زونل ڈائریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ فارم کے ذریعے تفصیلات ہیڈ کوارٹر فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔

اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹریٹ سے انسپیکٹر فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز کو بھی ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ایک اور بڑا اقدام

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں