اشتہار

قومی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ایک اور شر پسند گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ایک اور شرپسند کو گرفتار کرلیا گیا، شرپسند کے والد نے9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پیغام دیا کسی کے کہنے پر شرانگیز سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کا ایک اور اہم شرپسند قانون کےشکنجےمیں آگیا،قومی تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسند مردان کے رہائشی یاسر نواز کو گرفتار کرلیا گیا۔

مردان کے رہائشی یاسر نواز کے والد نے 9مئی کوفوجی اور قومی تنصیبات پر حملوں کی پر زورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دادرسی کرنےکیلئےکوئی بھی سیاسی لیڈر نہیں آیا۔

- Advertisement -

یاسر نواز کے والد نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کسی کہ کہنے پر شرانگیز سرگرمیوں کاحصہ نہ بنیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں