منگل, جون 24, 2025
اشتہار

کراچی میں خونی واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب خونی واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ستائیس سال کے محمدفسیع عبدالباسط کے نام سے ہوئی تاہم لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، گرفتار ڈرائیور کا نام طاہر خان ہے۔

مزید پڑھیں : کورنگی ویٹا چورنگی پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

گذشتہ روز کورنگی ویٹا چورنگی پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

اس سے قبل بھی بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔

خیال رہے رواں سال ٹینکرزاور ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں