اشتہار

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں پُراسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔ لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پر منتظر مہدی نامی فلائٹ اسٹیورڈ جمعرات ٹورنٹو پہنچا تھا۔

لاپتا فضائی میزبان نے جمعہ کو ٹورنٹو سے پرواز نمبر 798 پر فرائض انجام دینے تھے۔ پرواز کیلیے مذکورہ فضائی میزبان نے ہوٹل میں دیگر عملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کیا۔ منتظر مہدی سے پہلے بھی 4 خواتین اور مرد فضائی میزبان مبینہ سلپ ہو چکے ہیں۔

پہلے سے لاپتا ہونے والے فضائی میزبانوں کی پاکستانی شہریت ختم نہیں کرائی گئی۔ فضائی کمپنیوں کے لاپتا میزبانوں کی شہریت فوری طور پر منسوخ کی جاتی ہے۔ لاپتا میزبانوں کی وطن واپسی پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کو کوائف نہیں دیے گئے۔ مبینہ طور پر سلپ ہونے والے قومی شناختی کارڈز کی تجدید بھی باآسانی کروا لیتے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ سال اکتوبر میں پی آئی اے کا فلائٹ اسٹورڈ ٹورنٹو ائیرپورٹ سے پُراسرار طور پر لاپتا ہوگیا تھا۔ اعجاز علی شاہ پرواز پی کے 781 سے کینیڈا پہنچا تھا جہاں سے اسے 16 اکتوبر کو اگلی پرواز پر اسلام آباد واپس روانہ ہونا تھا۔

فلائٹ اسٹیورڈ کے ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر کینیڈا کی بارڈر سکیورٹی فورس کو اطلاع کر دی گئی تھی۔ فضائی میزبان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں