بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار ہوگئی، جس کے بعد فضائی میزبان کو مزید علاج کے لئے سی ایم ایچ میں منتقل کردیا ، وہ دبئی سے آنے والی خصوصی پرواز میں ڈیوٹی پرتھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے ترجمان اور ڈی ایچ او ہیلتھ نے پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی، ائیر ہوسٹس 2 روز قبل دبئی سے آنے والی خصوصی پروازمیں ڈیوٹی پرتھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پرکیے گئے ٹیسٹ میں کورونامثبت آیا، روازدبئی میں پھنسےپاکستانیوں کولیکرکراچی پہنچی تھی۔

- Advertisement -

قومی ایئرلائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ فضائی میزبان ایئرپورٹ ہوٹل میں پہلےسے قرطینہ میں تھی تاہم انھیں مزید علاج کے لئے سی ایم ایچ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اس قبل ایک کپتان اور دو فضائی میزبانوں میں بھی کورونامثبت آیاتھا ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کپتان اور دونوں فضائی میزبان صحت مند ہوچکے ہیں۔

گذشتہ روز پی آئی اے انتظامیہ نے ڈیوٹی سے بغیر بتائے غیر حاضری پر فضائی میزبانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ ارکان کو شوکاز نوٹس کیا تھا۔

خیال رہے چند روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کے کورونا ٹیسٹوں کی 2 مختلف رپورٹس آئی تھیں، مذکورہ پائلٹ کے نمونے این آئی ایچ نے 9 اپریل اور نجی لیبارٹری نے 12 اپریل کو لیے تھے، این آئی ایچ رپورٹ کےمطابق پی آئی اےکپتان میں کوروناکی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اسلام آبادکی نجی لیبارٹری کی رپورٹ میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

واضح رہے خیال رہے پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے فضائی آپریشن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں