جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسام آباد : پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، جس کے بعد رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 4 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں رواں سال کا ایک اور پولیو کا کیس رپورٹ ہوا، زرائع وزارت صحت نے بتایا کہ نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری نے تصدیق کی کہ کیس وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کیس سندھ کے ضلع شکارپور سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو پازیٹو ڈھائی سالہ بچہ یو سی بھرکان تحصیل لاخی کا رہائشی ہے۔

- Advertisement -

وزارت صحت نے بتایا کہ متاثرہ بچے میں 11 مئی کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، جس کے بعد متاثرہ بچہ 13 مئی کو سول اسپتال شکار پور لایا گیا تھا اور پولیو ٹیسٹ کیلئے بچے کے سیمپلز 14، 17 مئی کو بھجوائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق سول اسپتال شکار پور نے بچے کو اے ایف پی کیس قرار دیا جبکہ متاثرہ بچے کے وائرس کا جینیاتی کلسٹر وائے بی تھری اے ہے، پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق ساوتھ کراچی سے ہے۔

رواں سال سندھ کے ضلع شکارپور سے پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے ، جس کے بعد رواں سال کے پولیو کے  کیسز کی تعداد چار ہو گئی۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں