اشتہار

سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس، متاثرہ بچوں کی تعداد 15 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سجاول: ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والے 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد رواں سال سندھ میں متاثرہ بچوں کی تعداد 5 اور پاکستان بھر میں وائرس سے متاثرہ بچوں کی گنتی 15 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر پولیو سندھ کے سربراہ فیاض جتوئی نے ضلع سجاول کے 8 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ متاثرہ بچے کو پولیو کی دو خوراکیں فراہم کی جاچکی تھیں تاہم بچہ معمول کی خوراک پینے سے محروم رہا۔

فیاض جتوئی نے کہا کہ ’’ایمرجنسی آپریشن پولیو سینٹر کے علاوہ یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت نے ضلع سجاول میں پولیو کا کیس سامنے آنے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں کمشنر حیدرآباد اور محکمہ صحت بھی شریک ہوئے۔

- Advertisement -

کمشنر حیدرآباد نے محکمہ صحت کے افسران سے پولیو کیس رپورٹ ہونے کی تفصیلات طلب کی اور ہدایت جاری کیں کہ ’’معمول کی مہم نہ ہونے کی اصل وجوہات سامنے لائی جائیں تاکہ متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے‘‘۔

کمشنر حیدر آباد نے افسران پر واضح کیا کہ ’’وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی‘‘۔ پولیو حکام کے مطابق ’’والدین معمول کی پولیو مہم کو نظر انداز کردیتے ہیں جو بچوں میں قوتِ مدافعت کی کمی کا سبب بنتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں