پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

حسینہ واجد کیخلاف طالبعلم کے قتل کا ایک اور مقدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف رنگپور میں طالبعلم کے قتل کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈھاکا ٹربیون کے مطابق بنگلا دیش انسٹی ٹیوٹ آف گلاس اینڈ سیرامکس کے طالب علم عبداللہ الطاہر کے قتل کے سلسلے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور سابق وزیر روڈ ٹرانسپورٹ عبیدالقادر سمیت 40 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

رنگپور میں امتیازی سلوک کے خلاف طلباء کے احتجاج کے دوران گولی مار دی گئی۔ اس کے علاوہ 300 نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقدمہ اتوار کی دوپہر کو مقتول طاہر کے والد عبدالرحمن کی جانب سے عدالت میں دائر کیا گیا۔ مقتول طاہر رنگ پور شہر کا رہائشی تھا۔

19 جولائی کو امتیازی سلوک کے خلاف طلباء کے احتجاج کے دوران سٹی مارکیٹ کے سامنے عوامی لیگ کے کارکنوں کے ساتھ طلباء اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا اس دوران فائرنگ سے طاہر جاں بحق ہوگیا۔

کیس کے پینل کے وکیل طارقزمان نے کہا کہ طاہر کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے حکم پر گولی ماری گئی تھی، اسی لیے ہم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کے اور عوامی لیگ کے جنرل سیکریٹری عبیدالقادر سمیت دیگر 39 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں