ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بجلی صارفین سے مزید ایک روپے55 فی یونٹ وصول کئے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : روپے کی قدر میں کمی اور  نجکاری میں تیزی کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا اور  بجلی پر  مزید تین فیصد سر چارج عائد کردیا ، اب عوام سے فی یونٹ ایک روپے55 پیسے وصول جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے بجلی کا گردشی قرضہ اداکرنے میں ناکامی کے بعد سرچارج لگا کر صارفین پراربوں روپے کا بوجھ ڈال دیاگیا اور  بجلی پر مزید تین فیصد سر چارج عائد کردیا گیا، جس کے بعد عوام سے ایک روپے پچپن پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔

حکومت نے ایک روپے دو پیسے کا ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج بھی عائد کیا، یہ سر چارج حکومت کو ستر ارب روپے دے گا، اس سرچارج کا مقصد حکومت کی جانب سےملنے والی سبسڈی کوکم کیاجائے۔

گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے تینتالیس پیسے فی یونٹ وصول کئے جائیں جبکہ نیلم جہلم منصوبے کیلئے دس پیسے فی یونٹ وصول کئےجائیں گے۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے آئی ایم ایف سے گیس اور بجلی مہنگی کرنے کا وعدہ کرلیا


اس سر چارج سے سات ارب پچاس کروڑ حکومت کی جیب میں جائیں گے اور  ان تمام سرچارجز سےخزانے کو ایک سو دس ارب روپے حاصل ہونگے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے ملک کی معاشی صورت حال پر اعتراضات اٹھا دیے تھے ، جس پر پاکستان نے اعتراضات دور کرنے کیلئے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گیس اور بجلی مہنگی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

آئی ایم ایف نےمشورہ دیاکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسو ں میں اضافے، اخراجات میں کمی اور ٹیکس چھوٹ کے خاتمے جیسے اقدامات ضروری ہیں، روپے کی قدر میں مزید کمی کی گنجائش ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں