جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ویکسین نہ لگوانے والے افراد سے متعلق حکومت کا ایک اور سخت فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سرکاری و نجی اداروں میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب نے ویکسین نہ کروانے والے افراد کے خلاف ایک اور سخت فیصلہ لے لیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے انسداد کرونا کے لیے اعلان کیا ہے کہ 10 اکتوبر سے ملک کے تمام سرکاری و نجی اداروں میں ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

اس ضمن میں ایسے افراد ویکسینیشن سے مستثنی ہونگے جن کے ’توکلنا ‘ پرخصوصی استثنا کا اسٹیٹس ظاہر ہوگاـ

بیان میں میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں خوراکیں نہ لینے والے افراد سیاحتی ، ثقافتی ، تفریحی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گےـ

واضح رہے مملکت میں کرونا سے بچاو کےلیے شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت ویکسین کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اس ضمن میں وزارت صحت کی جانب سے ’توکلنا ‘ اور صحتی ایپ لانچ کی گئی ہے جس پر صارف کا طبی ریکارڈ اور ویکسینیشن کا اسٹیٹس ظاہر ہوتا ہےـ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں