اشتہار

اے این پی کا ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم پاکستان کی حمایت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے این اے 245 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اختر کی قیادت میں ایم کیوایم کے وفد نے اے این پی کے رہنما شاہی سید سے ملاقات کی، جس میں این اے 245 میں ہونے والے ضمنی الیکشن سمیت موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان کے مسائل پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں بلدیاتی انتخابات میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اے این پی کے رہنما شاہی سید نے این اے 245 کے الیکشن میں ایم کیوایم پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

- Advertisement -

شاہی سید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی اےاین پی ایم کیوایم کوسپورٹ کریگی، ہمیں کراچی کی بحالی اور ترقی کیلئے چوروں ڈاکوؤں سے نجات لینی ہے، دونوں پارٹیاں کراچی کی رونقوں کو بحال کریں گی۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے ساتھ اتحاد کریں گے، سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں، میئر کے پاس تمام اختیارات ہونے چاہیے، حلقہ بندیوں پر بھی اعتراض ہے کراچی کیساتھ ناانصافی ہوئی۔

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ این اے 245 میں ایم کیو ایم کی حمایت کرنے پر اےاین پی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج وقت کی ضرورت ہے اتحاد سے ملک کو آگے لے کر جائیں، ہم متفق ہونگے تو ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں، این اے 245 میں پٹھان بھائی ایم کیوایم کو سپورٹ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی این اے 245 ضمنی الیکشن، کتنے امیدوار میدان میں باقی؟

وسیم اختر نے کہا کہ ملک میں مسائل بڑھ رہے ہیں، ہم متفق ہو کر ساتھ چلیں گے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں، حلقہ بندیوں میں جو دھاندلی ہوئی سب نے اعتراض اٹھایا، کراچی اور شہری آبادی میں حقیقی مینڈیٹ کو سامنے آناچاہیے، جہاں ضرورت پڑےگی وہاں ہم ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کیلئے امن کا پیغام دیں گے، کراچی میں رہنے والوں کو سرکاری نوکریاں ملنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں