منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ، عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم کی جانب سے  شوکاز نوٹس پر ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اے این پی جلد پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم سےعلیحدگی کااعلان کرے گی۔

یاد رہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم ) کی جانب سے متفقہ فیصلے اور اصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نےدونوں جماعتوں کو شوکا زنوٹسزکی منظوری دی، نوٹسز سیکریٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری اور صدراسفندیارولی خان کو بھجوایا گیا۔

نوٹس میں  دونوں جماعتوں سےپی ڈی ایم اصولوں کی خلاف ورزی پرجواب طلب کیا گیا اور  سات روزمیں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی اور اےاین پی کےاقدام سےاپوزیشن اتحاد اور تحریک کونقصان پہنچا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں