12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’نگراں وزیراعظم غیر سیاسی ہوتا تو عوام کا پورے سسٹم پر اعتماد ہوتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے نگراں وزیراعظم بنانے کا سارا عمل مذاق بنا دیا گیا، اگر غیر سیاسی آدمی آتا تو عوام کا سارے سسٹم پر اعتماد ہوتا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انوار الحق کاکڑ سے مسئلہ نہیں لیکن وہ ایک سیاسی شخصیت ہیں، نگراں وزیراعظم بنانے کا سارا عمل مذاق بنا دیا گیا، اگر اس عہدے پر کوئی غیر سیاسی آدمی آتا تو عوام کا سارے سسٹم پر اعتماد ہوتا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شہباز شریف کو فیصلے کا اختیار دیا گیا، اتحادی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہر بات مانیں۔ صوبائی مختاری کو رول بیک کرنے والے کسی بھی قانون کی مخالفت کرونگا، الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ورنہ بہت تنازعات کھڑے ہوں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب سیاستدانوں نے غلطیاں کی ہیں جس کی وجہ سے آج آئین اور جمہوریت وینٹی لیٹر پر ہے اور بدقسمتی سے پاکستان میں مفاد عامہ کا فریضہ بھی وینٹی لیٹر پر ہے۔

الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر’’بَلّے‘‘ کا نشان نہیں ہونا چاہیے، رہنما ن لیگ

واضح رہے کہ اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے اپنی اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر بلے کا نشان نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں