اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم جلسے میں شریک اے این پی رہنما کرونا سے متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں عوامی نیشنل پارٹی کی اہم رہنما ثمر ہارون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کیے جانے میں شریک پارٹی سربراہان کرونا وائرس سے متاثر ہونے لگے۔

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثمر ہارون کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثمر ہارون بلور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی میڈیا کمیٹی کی ممبر بھی ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ کوویڈ 19 کا شکار ہونے کی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی تھی کہ ’میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے، معمولی علامات ہیں ، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے‘۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ہدایت کی تھی کہ پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود لوگ فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں