منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

کراچی میں دہشتگردی: انصارالشریعہ نامی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں نئے گروہ کےملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حساس اداروں کے مطابق انصارالشریعہ نامی گروہ حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انصارالشریعہ نامی تنظیم اسامہ بن لادن اورایمن الزواہری سے متاثر ہے، اس گروہ نے پہلے داعش کی چھتری تلے مختلف کارروائیاں کیں بعد ازاں ان میں شدید اختلافات ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گروہ کو احمد فاروق نامی دہشت گرد چلارہا ہے، مذکورہ گروہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی حالیہ تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔

ماہ رمضان میں سائٹ ایریا میں افطار کے وقت ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں یہ ہی گروہ ملوث بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرنل (ر) طاہرناگی پر حملےمیں بھی انصارالشریعہ ملوث ہے،اس کے علاوہ اس گروہ نے مستونگ میں فورسز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔


کورنگی فائرنگ: تین اہلکاراوربچہ جاں بحق، ڈی ایس پی،ایس ایچ اومعطل


واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے بھی آج کورنگی میں پولیس موبائل پر ہونے والے حملے کے واقعے میں اسی گروہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حملے میں اے ایس آئی اور دو اہلکاروں سمیت ایک بچہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں