لندن : کرونا وائرس کی ویکسین تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی، سائنسدان چوہوں پر ویکسین کا کامیاب تجربہ کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیاری کے آخری مراحلے میں ہے،جون تک ویکسین عوام کے لئے تیار
ہوجائے گی۔
امپیرئل کالج لندن کے سائنسدان ویکسین کی تیاری میں مصروف عمل ہیں۔ اس حوالے سے ہیڈ آف ریسرچ ڈاکٹر رابن شاٹوک نے بتایا ہے کہ جون تک ویکسین انسانوں کیلئے تیار ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں : سائنس دان مرنے کے بعد میراث میں کروناوائرس کی ویکسین چھوڑ گیا
ان کا کہنا ہے کہ چوہوں پر تجربات مکمل کرلیے گئے ہیں اگلے مرحلے میں بندروں پر ویکسین کا تجربہ کیا جائے گا، ڈاکٹر رابن کے مطابق فرانس کے سائنسدان بھی ویکسین تیاری میں شریک ہیں۔