اشتہار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ غیرملکی کمپنی سے 12 کروڑکمیشن وصولی کے معاملے پر درج ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ مقدمہ غیرملکی کمپنی سے بارہ کروڑکمیشن وصولی کےمعاملےپردرج ہوا۔

حکام کا کہنا تھا کہ سابق دور میں تین ارب دس کروڑ کی مشینری بیرون ملک سے خریدی گئی، سابق وزیراعلیٰ نے غیرملکی کمپنی سے چون فیصدکمیشن پر معاملہ طے کیا۔

- Advertisement -

اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ پرویزالٰہی بار بار طلبی کےباوجود پیش نہ ہوئے، جلد گرفتار کیا جائے گا۔

یاد رہے گجرات پولیس نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کے گھر کا محاصرہ کیا ، بیس سے زائد پولیس گاڑیوں نے مرکزی اور عقبی گیٹ پر ناکہ لگایا، پولیس آدھے گھنٹے تک کنجاہ ہاؤس کے باہر موجود رہی۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ بغیر وارنٹ گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، فسطائی ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، عمران خان کا ساتھ دینے پرہمارے خلاف غیر قانونی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، پولیس آنے سے پہلے علاقے کی بجلی بند کر دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں