جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے لودھراں میں 10 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب کے شہر لودھراں سے محکمہ انہار کی 553 کنال 2 مرلہ زمین واگزار کروائی گئی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ واگزار زمین کی مالیت 10 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے، علاوہ ازیں ساہیوال میں بھی نواحی قصبے میں 7 کنال 5 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی جس کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی تجارتی اراضی واگزار کروائی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں ڈیڑھ ارب کی 21 کنال تجارتی اراضی، ڈیرہ غازی خان میں 5 ہزار 400 کنال اراضی، راجن پور میں 33 کروڑ روپے سے زائد کی اراضی اور رحیم یار خان سے 322 کنال اور 12 مرلے زمین واگزار کروائی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک 5 ارب 22 کروڑ روپے کی تاریخی ریکوری کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں