اشتہار

بد عنوان ڈاکٹروں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، اینٹی کرپشن پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) مظفرعلی رانجھا نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کرپشن میں ملوث ہیں، تمام ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے، کرپٹ عناصر سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہونگے، کرپٹ ڈاکٹرز کی گرفتاری سیاسی مسئلہ نہیں جس پر مذاکرات کئے جائیں۔،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مظفرعلی رانجھا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کا نرسوں کو ڈھال بنا کراحتجاج کرنا افسوسناک ہے۔

اسپتال میں شورشرابے کا خیال نہ ہوتا تو اب تک ملزمان گرفتار ہوچکے ہوتے، ڈاکٹرز مریضوں، لواحقین اور نرسوں کے بجائے قانونی جنگ لڑیں، ملزمان احتجاج کی بجائے قانون کےسامنے پیش ہوں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : پنجاب کے ینگ ڈاکٹرزمطالبات کی منظوری کیلئے ایک بار پھرسڑکوں پر

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید کہا کہ سروسزاسپتال میں کرپشن پرایک سال تک انکوائری کرکے مقدمہ درج کیا، ڈاکٹرز کرپشن میں ملوث ہیں تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، انہوں نے کہا کہ پالیسی کی سطح پر قانون کی حکمرانی کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں : لاہور کے بعد اب کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج کا اعلان

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں