اشتہار

اربوں روپے کی کرپشن کا الزام : یاسمین راشد کے خلاف انکوائری شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :اینٹی کرپشن نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اربوں روپے کرپشن کے معاملے پر سابق وزیرصحت پنجاب یاسمین کو 4 اپریل کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اربوں روپے کرپشن کے معاملے پر اینٹی کرپشن نےسابق وزیرصحت پنجاب کےخلاف انکوائری شروع کردی۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے یاسمین راشد کو 4 اپریل کودن 12 بجےطلب کرلیا ،ذرائع نے بتایا کہ یاسمین راشد پر پارکنگ، کینٹین اور صفائی کے ٹھیکوں میں رشوت لینے کا الزام ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیوڈائریکٹر پی آئی سی اورایم ایس پر یاسمین راشد کو کروڑوں روپے رشوت دینے کاالزام ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بلال محی الدین اور ڈاکٹر محمد تحسین اورڈاکٹر شکیل کوبھی طلب کرلیاگیا، ڈاکٹر مسعود نواز کو بھی اینٹی کرپشن نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ طلب کیا گیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ملزمان پرمہنگےداموں اسٹنٹ خرید کر سرکاری خزانے کو ایک ارب سے زائد کا نقصان پہنچانے ، پیپرارولز کی خلاف ورزی کرکے اسٹنٹس کی خریداری میں بھاری کمیشن لینے اور بائی پاس آپریشن میں استعمال ہونے والا سامان بھی مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں