اسلام آباد: تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن سےمتعلق پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، پارٹی کے فوری ایکشن سے اچھا تاثر گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لئے جانے پر کہا فیاض الحسن چوہان کوکئی بارخبردارکرچکاہوں، پارٹی کے فوری ایکشن سے اچھا تاثرگیا۔
رمیش کمار کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان سےمتعلق مجھ پر پریشر تھا، کچھ دوستوں نے کہا انہیں معافی دی جائے لیکن پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتاہوں۔
مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھا کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت بھی کی تھی۔
بعد ازاں پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ہندو کیمونیٹی کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے پر مستعفی ہو گئے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر لئے جانے والے استعفی کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظور کیا تھا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکافیصلہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ایسے بیان کی اجازت نہیں دے سکتے، جس سے اقلیتی برادری کو تکلیف ہو۔