بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ ختم ہوگیا، پولیو ورکرز نے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔

صوبہ سندھ میں کوویڈ 19 کی وبا کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کو یقینی بناتے ہوئے انسداد پولیو مہم چلائی گئی، اس سلسلے میں ڈاکٹرز نے بھی والدین کو باقاعدگی سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ہدایت کی۔،

سندھ کے ضلع سکھر، شہید بینظیر آباد اور لاڑکانہ ڈویژن میں مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا تھا۔ انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں کامیابی سے چلایا گیا۔

- Advertisement -

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ والدین آئندہ بھی اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوسکے ایسے علاقے جہاں پر بچوں کی قوت مدافعت میں کمی پائی جاتی ہے وہاں پر بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق سندھ بھر میں اس مرتبہ9،148،355 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مققر کیا گیا تھا۔ انسداد پولیو مہم کے کارکنان نے گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسین کی خوراک فراہم کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد79 ہے جبکہ صوبہ سندھ میں پولیو کے22 کیسز ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں