اشتہار

ملک بھر میں سال کی تیسری اور آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں سال کی آخری ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، چاروں صوبوں کے 37 اضلاع میں ایک لاکھ سے زائد صحت محافظ ایک کروڑ 35 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔

   وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 28 نومبر تا 2 دسمبر جاری رہے گی، پولیو مہم تین روزہ، دو کیچ اپ ڈیز ہونگے،کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ ذیلی انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے 37 اضلاع کی 1920 یونین کونسلوں میں منعقد ہو رہی ہے۔ جبکہ ڈی آئی خان ڈویژن میں مہم کیلئے شیڈول صوبائی انسداد پولیو پروگرام تیار کرے گا۔

- Advertisement -

 ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں 1 کروڑ 35 لاکھ 57701 بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔ خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کی 535 یونین کونسلوں میں تیس لاکھ ترانوے ہزار باون بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

 سندھ کے آٹھ اضلاع کی 255 یونین کونسلز میں ستائیس لاکھ 70275 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی 80 یونین کونسلز کے 413936 بچوں کی پولیو ویکسینیشن جبکہ بلوچستان کے 6 اضلاع کی 199 یو سیز میں پولیو مہم چلے گی اور نو لاکھ 41527 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی

اس حوالے سے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کا کہنا تھا کہ پولیوکےخاتمےکیلئے  مربوط حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ "صحت محافظ” حصہ لیں گے، جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پولیوکےخاتمےکیلئے پرعزم ہے، پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیشرفت کی ہے، وائرس کا پھیلاؤ ملک کے صرف ایک چھوٹے حصے میں رہ گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں