ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن : حالات کشیدہ ہونے کا امکان، اینٹی رائٹ فورس کو اسٹینڈ بائے کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے دوران آرٹس کونسل کے باہر حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر اینٹی رائٹ فورس کو اسٹینڈ بائے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے آرٹس کونسل میں کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرٹس کونسل کے باہر حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں، جس کے پیش نظر پولیس نےاینٹی رائٹ فورس کو اسٹینڈ بائے کردیا گیا اور واٹر کینن بھی آرٹس کونسل پہنچا دی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل میئر کراچی کے انتخاب کے دوران آرٹس کونسل کے باہرجماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے تھے۔

کارکنان نے ایک دوسرےکےخلاف شدید نعرے بازی کی اور سنگین الزامات لگائے۔

جماعت اسلامی کے کارکن نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی ممبران کوداخل نہیں ہونےدیا اور وقت سےپہلےدروازے پرتالالگادیا اور روکا گیا۔

پیپلزپارٹی کے کارکنان نے کارکن جماعت اسلامی کے الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں