جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

ریاست مخالف سرگرمیوں میں معاونت پر مختلف بس کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں معاونت پر مختلف بس کمپنیوں کی 11 بسوں کے روٹ پرمٹ کو منسوخ کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، محکمہ داخلہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے صوبائی ایکشن پلان کو مربوط و موثر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کیلئے صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد ناگزیر ہوگیا، فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ فیصلے اجتماعی ہوں گے، ریاست کا مفاد مقدم اور میرٹ کو فوقیت دی جائے گی، دہشت گردی کےخلاف جنگ صرف فوج کی نہیں ہر فرد کی ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، سرفراز بگٹی نے کہا کہ جائزہ لینا ہوگا کہ کہیں کوئی این جی او غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تونہیں؟

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے جامع قوانین لانے ہوں گے، سچ اور جھوٹ میں فرق اب باریک لکیر ہے۔

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں ہمیں سچائی پر مبنی حقائق عوام کے سامنے لانے ہیں، مقبول بیانیہ نہیں، ہمیں سچ اور حقیقت کو دیکھنا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبی ، 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں