تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

حفاظتی ضمانت کی درخواست: عدالت کی عمران خان کو پیش ہونے کے لیے ساڑھے 12 بجے تک مہلت

لاہور : لاہور کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران انھیں پیش ہونے کے لیے ساڑھے 12 بجے تک مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کےمسائل ہیں، پوری کوشش ہے کہ عمران خان پیش ہو جائیں، دیکھتےہیں عمران خان پیش ہوپاتےہیں یانہیں۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ اس معاملے پر ہمیں تھوڑی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے سماعت 12:30 بجے تک ملتوی کردی۔

گزشتہ روز سماعت میں عمران خان کےوکیل نے کہا تھا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے عمران خان عدالت نہیں آپا رہے ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ آپ عمران خان کواسٹریچرپر لے کرآجائیں یا بیان حلفی دیں کہ صبح عمران خان کو لے آئیں گے۔

وکیل نے جواب دیا تھا کہ ہم یہ بیان حلفی نہیں دے سکتے، ویڈیولنک کے ذریعے پیشی کرواسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں