اشتہار

’پوری بھارتی فلم انڈسٹری شاہ رخ خان کو ناکام دیکھنا چاہتی تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے خلاف سازشوں کا سلسلہ ہمیشہ سے جاری رہا ہے، حال ہی میں ایک ہدایت کار انوبھو سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب پوری انڈسٹری شاہ رخ کو ناکام دیکھنا چاہتی تھی۔

بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار انوبھو سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم راون کی ریلیز کے موقع پر پوری فلم انڈسٹری شاہ رخ خان کو ناکام دیکھنا چاہتی تھی۔

گزشتہ 22 سال سے بطور ہدایتکار بالی ووڈ سے منسلک انوبھو سنہا نے بتایا کہ میں نے شاہ رخ خان کی فلم راون 2011 میں ڈائریکٹ کی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری فلم انڈسٹری میں ماحول بن گیا تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم کو ناکام قرار دینا ہے، اس وقت ایسا کہا بھی گیا لیکن حقیقت کچھ اور تھی۔

سنہا کا کہنا تھا کہ 2011 میں شاہ رخ خان، کرینہ کپور اور ارجن رامپال کے مرکزی کرداروں پر مبنی اس انتہائی مہنگے بجٹ کی فلم نے دنیا بھر سے 200 کروڑ کی کمائی کی تھی۔

نامور ہدایتکار نے مزید کہا کہ اس وقت سب نے اس فلم کو ناکام قرار دیا جبکہ حقیقت میں وہ ایک ہٹ فلم تھی۔

انہوں نے فلم انڈسٹری کے شاہ رخ خان سے متعلق رویے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دراصل وہ کنگ خان کو اس سائز میں ڈیل نہیں کر پارہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں