تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ویرات کوہلی کے ڈپریشن کی ذمہ دارانوشکا شرما قرار

ممبئی: بھارت کے معروف ناقد کمال راشد نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی بگڑتی دماغی حالت کا ذمہ دار ان کی بیوی انوشکا شرما کو قرار دیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں رنز نہ بن پانے کی وجہ سے ان کی صحت کو متاثر کیا ہے اور وہ یہ ظاہر کرنے کے لئے شدت سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے، اسٹار بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔

اب بھارتی ناقد کمال راشد کمار (کے آر کے) نے ویرات کی بگڑتی ہوئی ذہنی صحت کا ذمہ دار ان کی سپر اسٹار بیوی انوشکا شرما کو قرار دیا ہے۔

کے آر کے نے ٹویٹ کیا کہ "ویرات کوہلی بھارت کے پہلے کرکٹر ہیں جنہیں ڈپریشن کا مسئلہ ہوا ہے، یہ ہے نتیجہ ایک ہیروئن سے شادی کرنے کا، لازمی طور انوشکا نے ویرات کے دماغ میں یہ بات ڈالی ہوگی کہ اسے ڈپریشن کا مسئلہ ہے۔”

انہوں نے سوال اٹھایا کہ نارتھ انڈیا کے ایک مضبوط جوان ویرات کوہلی کو ڈپریشن کی بیماری کیسے ہوگئی؟۔

https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1563575571107303425?s=20&t=HtiW6KLDEDMcoOzBB3N2yw

انہوں نے ویرات کوہلی کی بھارتی ٹیم میں موجودگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ویرات کوہلی خود اعتراف کررہا ہے کہ اسے ڈپریشن کا مسئلہ ہے تو اسے ٹیم میں شامل کیوں کیا گیا، کیا سلیکٹرز بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔

کے آر کے کو ان کے غیر ضروری بیان پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، دوسری جانب انوشکا نے کے آر کے کے تبصروں کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

خیال رہے کہ دو برس قبل بھارتی لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسگر نے بھی ویرار کوہلی کی خراب کارکردگی پر اسی طرح کا طنز کیا تھا، سنیل گواسکر کے اس بیان پر انوشکا شرما نے سخت الفاظ میں ردعمل دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے شوہر پرفارم کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو انہیں کرکٹ میں گھسیٹا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -