جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے آج صبح کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان کیا، جس پر اُن کے پرستار اور دیگر کھلاڑی بہت زیادہ حیران ہوئے۔
شائقین کرکٹ اور اے بی ڈویلیئرز کے پرستاروں نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باز ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی نامور اداکارہ بھی اُن لوگوں میں شامل ہیں، جو افریقی بلے باز کی ریٹائرمنٹ پر افسردہ ہیں۔
انوشکا شرما نے سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اے بی ڈویلیئرز کے لیے ایک پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ اعلان اُن کے لیے دل توڑ دینے والا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’اے بی ڈویلیئرز ایک اچھے شخص اور بہترین کرکٹر تھے، جنہیں نہ صرف میں جانتی تھی بلکہ اُن کو کھیلتے ہوئے بھی دیکھا‘ْ
انوشکا نے افریقی بلے باز، اہل خانہ اور اُن کے بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ اس سے زیادہ محبت کے حق دار ہیں‘۔