بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شوہر و بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو نظر انداز کردیا۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ دنوں اداکارہ اونیت کور کی تصویر لائک کی جس کے بعد انہیں وضاحت دینے کے لیے پوسٹ شیئر کی۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انوشکا کو ویرات کے اشارے کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا گیا اور یہی منظر لوگوں کی چہ مگوئیاں کا باعث بنا۔
ویرات اور انوشکا کو اپنی گاڑی سے اترتے اور ایک ریسٹورینٹ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی گاڑی سے اتر کر انوشکا کی مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں لیکن انوشکا ان کا ہاتھ تھامنے کے بجائے کار کا دروازہ پکڑ کر خود نیچے اترتی ہیں۔
پھر وہ دونوں ریسٹورینٹ کی طرف بڑھتے ہیں اس دوران انوشکا ویرات سے چند قدم آگے چلتی ہیں۔
یہ ویڈیو ریڈٹ پر بھی شیئر کی گئی، جہاں مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر مین ہوتی تو میں بھی ویرات کا ہاتھ نہ پکڑتی، عام شوہر بیوی کی بات ہے،ایک اور نے کہا کہ یہ کیا دیکھ لیا انوشکا نے ویرات کا ہاتھ نہیں پکڑا۔
ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ الگورتھم کی غلطی سے یہ لگا کہ انوشکا نے ویرات کا ہاتھ نہیں تھاما۔