جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو اب انعام ملے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو اب انعام ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا انسداد ذخیرہ اندوزی بل منظور کر لیا گیا جس کے تحت ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والےکو اب انعام ملےگا۔

بل کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلر کو 3 سال قید اور سامان کی لاگت کا 50 فیصد جرمانہ ہوگا جب کہ مجسٹریٹ بغیر وارنٹ اسٹور کو سیل کر سکے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والےکو برآمد سامان کا 10 فیصد انعام ملےگا، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ذخیرہ اندوزی کی شکایات پرقانون سازی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کئی گوداموں کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں