تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

وزیراعظم شہباز شریف، ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی نیب کیسز میں بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی نیب کیسز میں بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔ یہ اپیل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے مریم نواز اور شہباز شریف کی نیب کیسز میں بریت کو سپریم کورٹ میں چلینج کرتے ہوئے پارٹی کے سیکریٹری جنرل اعظم سواتی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت عظمیٰ سے بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپیل دائر کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب اور اور ایف آئی اے نے ملی بھگت سے ان کو مقدمات سے نکالا۔ یہ پیسہ کسی کے باپ کا نہیں بلکہ عوام کا ہے اور ان کو واپس ملنا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب بریت کیخلاف اپیل فائل نہیں کر رہا اس لیے پی ٹی آئی کی جانب سے اپیل دائر کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -