تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دہشت گرد کا فون ان لاک کرنے کیلئے ایف بی آئی اورایپل میں تنازع

کیلیفورنیا: دہشت گردی میں ملوث سید فاروق رضوان کا آئی فون ان لاک کرنے کیلئے ایف بی آئی اورمشہور ٹیک کمپنی ایپل میں تنازع شدت اختیارکرگیا ہے۔

کیلیفورنیا میں چودہ افراد کو ہلاک کرنے والے سید فاروق رضوان کا آئی فون ان لاک کرنے کیلئے ایف بی آئی نے ایپل سے مدد مانگی جس پر ایپل کے سی ای او ٹم کک نے صاف انکار کرتے ہوئے اس معاملے کو اپنے صارفین کی سیکورٹی کیلئے نامناسب قراردیا، یہاں تک کہ ایپل نے اس سلسلے میں عدالتی حکم کو بھی ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

ایپل کی حمایت میں دیگرٹیک کمپنیاں گوگل، ٹویٹر اورفیس بک بھی سامنے آگئے ہیں جبکہ بل گیٹس اس معاملے پر ایف بی آئی کی حمایت کرتے نظرآرہے ہیں۔ امریکی تجزیہ کاروں کی رائے میں یہ معاملہ ایک سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے۔

گزشتہ سال پاکستانی نژاد سید فاروق رضوان نے اپنی اہلیہ تاشفین ملک کے ساتھ مل کرسین برنارڈینومیں چودہ افراد کو قتل جبکہ چوبیس سے زائد کو زخمی کر دیا تھا اور تب سے ایف بی آئی فاروق کے آئی فون سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

امریکی تجزیہ کاروں کی رائے میں ٹیک کمپنیوں نے اب فیصلہ یہ کرنا ہے کہ موبائل کمپنی کے صارفین کی پرائیویسی زیادہ اہم ہے یا پورے امریکا کی سیکورٹی۔

Comments

- Advertisement -