تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

آئی فون بنانے والی کمپنی پر بڑا جرمانہ عائد، وجہ کیا بنی؟

پیرس : فرانسیسی حکام نے نئے سافٹ وئیرز کے باعث پرانے آئی فونز کی رفتار آہستہ ہونے پر ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر 4 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں صارفین کے حقوق کی نگرانی کرنے والے سرکاری ادارے نے بتایا کہ ایپل کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئرز مارکیٹ میں آنے کے بعد سے پرانے آئی فونز کی رفتار سست ہوگئی ہے۔

سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ ایپل کمپنی نے صارفین کو اس مسئلے سے متعلق پیشگی اطلاع نہیں دی، ایپل کمپنی نے 2017 میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کے بنائے گئے نئے سافٹ ویئز کے باعث پرانے آئی فونز سست ہوگئے تھے۔

فرانسیسی پروسیکیوٹرز نے ہالٹ پلانڈ اوبسلیسنس کی درخواست پر جنوری 2018 میں ایپل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ناقدین نے معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپنے صارفین کو مجبور کرتی ہے وہ وقت سے پہلے آئی فونز تبدیل کرکے نئے آئی فونز خریدیں۔

ایپل پر تنقید کے بعد کمپنی نے نہ صرف اپنا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا تھا بلکہ صارفین کو بیٹریاں تبدیل کرانے کی پیشکش بھی کی تھی۔

ایپل انتظامیہ نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اپنے صارفین کو محفوظ پروڈکٹس فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ صارفین زیادہ عرصے تک آئی فونز استعمال کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -