موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ معروف میوزک کلیکشن ایپ شازم اب ایپل موبائل سیٹ کے فیچر ایپل میوزک کا حصہ ہوگی جس کے ذریعے صارفین اپنے من پسند گانوں کو فوری طور پر سرچ کر کے لطف اندوز ہو سکیں گے.
موبائل بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے موسیقی کے دلدادہ صارفین کے لیے معروف میوزک لائبریری ایپلیکشن شازم سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد شازم کی سروس ایپل میوزک اسٹریمنگ کا حصہ بن کر صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگی جس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ نغموں کو بآسانی ڈھونڈ پائیں گے.
ترجمان اپیل فونز کا کہنا ہے کہ شازم ایپلیکیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہو گئی ہے چنانچہ اس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے شازم کو ایپل اسٹور میں جگہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
خیال رہے میوزک اپلیکیشن شازم اینڈرائیڈ فونز میں بھی کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے اور موسیقی کے دیوانوں کی اولین پسند بھی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ اب ایپل موبائل نے بھی اپنے صارفین تک شازم ایپلیکش پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے.
خیال رہے کہ اس وقت ایپل میوزک کو 27 ملین صارفین استعمال کر رہے ہیں جس کا مقابلہ اسپاٹی فائی لمیٹیٹڈ سے ہے جس کے 60 ملین صارفین ہیں تاہم شاز کی موجودگی سے ایپل میوزک کے صارفین کی تعداد کئی گنا بڑھ جائے گی.
گو ایپل فون نے شازم ایپلیکشن کے لیے اپنے فون کے فیچر میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں تاہم ابھی ان تبدیلیوں کو اپنے صارفین سے خفیہ رکھا ہوا ہے جسے جلد ایک سرپرائز کے طور پر سامنے لایا جائے گا.
اب دیکھنا یہ ہے کہ موبائل فون کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور میوزک لائبریری میں سے آگے شازم ایپ کا یہ میلاپ صارفین کے دلوں کے تار کو چھیڑ پاتا ہے کہ نہیں اور کیا صارفین اس سہولت کے ذریعے اپنی ماضی کی خوبصورت یادوں کو بہ صورت نغمہ ڈھونڈ پانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا انہیں ناکامی کا سامنا ہوگا.