تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایپل کی نئی ڈیوائس پر سوشل میڈیا صارفین کے مزاحیہ تبصرے

واشنگٹن :‌ معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی ڈیوائسز کی صفائی کےلیے منفرد کپڑا (پالشنگ کلاتھ) متعارف کرادیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے پیر کے روز اپنی دو نئی پروڈکٹ مک بک پرو 14 انچ اور 16 متعارف کرائی ہے۔

مک بک پرو 14 انچ کی مالیت 3 لاکھ 47 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ 16 کی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 778 مقرر کی گئی ہے۔

دو انتہائی بیش قیمت لیپ ٹاپ کی لانچنگ کے باوجود انٹرنیٹ صارفین ایپل کی جانب سے لیپ ٹاپ کی صفائی کےلیے متعارف کرائے گئے کپڑے سے متعلق گفتگو کررہے ہیں جس کی قیمت 4339 روپے ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ڈیوائسز کی صفائی کےلیے مارکیٹ میں 50 سے 500 روپے کی قیمت میں بہت بہترین اور نرم کپڑا دستیاب ہے تو کوئی کیوں 4339 روپے مالیت کا ایک چھوٹا سا صفائی والا کپڑا خریدے گا۔

ایک صارف نے ایپل کمپنی کے متعارف کرائے گئے کپڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے آنسو رک سکتے ہیں کیا‘۔

انوج شکلا نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ایپل کی جانب سے پالشنگ کلاتھ لانچ کیا گیا ہے تاکہ لوگ نئی مک بک پرو کو دیکھ کر اپنی آنکھیں پونچھ سکیں جس کی قیمت 3 لاکھ 47 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -