جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ایپل نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کیلیے ایپس کی قیمتیں بڑھا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے اپنے ایپس اور ان-ایپس میں خریداری کے لیے قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 5 اکتوبر سے پاکستان، ملائیشیا، جاپان، پولینڈ، سویڈن، جنوبی کوریا، ویتنام اور چلی میں ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپ پر زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایپل کا آئی فون 14 چین کے بجائے بھارت میں بنانے کا اعلان

ایپس اور ان-ایپس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کم از کم ابتدائی قیمت 1 اعشاریہ 19 یورو ہوگی تاہم خود ہی تجدید ہونے والی سبسکرپشن پر اضافہ نہیں ہوگا۔

ایپل کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ صارفین سے ٹیکس اکٹھا کرنے سے متعلق نئے ضابطوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں