تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

آئی فونز اور میک کمپیوٹرز کے اسپیئرپارٹس ’برائے فروخت‘‏

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل دور کرتے ہوئے دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کے لیے حقیقی ‏اقدام اٹھایا ہے۔

ایپل کمپنی اپنے صارفین کی سہولت کی خاطر آئی فونز کے اسپیئرپارٹس اور ٹولز فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ‏کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو آئی فونز اور میک کمپیوٹرز کے آلات اور پرزے فراہم کریں گے تاکہ وہ ‏اپنے طور پر متاثرہ ڈیوائسز کی مرمت کر سکیں۔

ازخود مرمت کا پروگرام کئی سالوں کے دباؤ کے نتیجے میں سامنے آیا جس کا مقصد عوامی سطح پر مرمت کے ‏لیے اصلی پرزوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

سال 2019 میں ایپل نے ایک پروگرام شروع کیا جس میں مرمت کے لیے آزاد مراکز اپنے طور پرزے، اوزار اور دیگر ‏اشیا خرید سکتے تھے۔ اس پروگرام میں اب تک 5,000 براہ راست مجاز مرمت فراہم کرنے والوں کے علاوہ 2,800 ‏آزاد مراکز شامل ہیں۔

سیلف سروس پروگرام کے تحت ایپل کے صارفین ہدایت نامہ پڑھنے کے بعد ان پرزوں کو براہ راست خرید سکیں ‏گے تاکہ وہ خود مرمت کر سکیں۔

ایپل نے کہا کہ آن لائن اسٹور تقریباً 200 حصوں اور ٹولز کے ساتھ شروع ہو گا جس کا مقصد آئی فون 12 اور 13 ‏ماڈلز پر ڈسپلے، بیٹریوں اور کیمروں سے متعلق سب سے عام مسائل کو حل کرنا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اگلے سال کے اوائل میں ریاستہائے متحدہ میں شروع ہو گا اور سال کے آخر میں ‏مزید ممالک تک اس کو پھیلایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -