اشتہار

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف کی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے اور لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی فل بینچ کل اس کیس کی سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے سربراہ شاہد بلال حسن ہوں گے جب کہ دیگر ارراکین میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شام ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پارٹی سربراہی کیس ، عمران خان کا الیکشن کمیشن میں جواب جمع

واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چیلنج کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں