بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کےلیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کی راولپنڈی میں تقریر کے بعد ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے راولپنڈی میں اداروں سے متعلق متنازع گفتگو کی ہے۔ چیف جسٹس عامرفاروق کل ایف آئی اےکی درخواست پرسماعت کریں گے۔

اعظم سواتی کی راولپنڈی کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ، یو ایس بھی درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبرکرائم اسلام آباد نے اعظم سواتی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہائی کا حکم دیاتھا۔

عدالت نے ضمانت منظوری میں کہا تھا اعظم سواتی کے جرم دہرانے پر ضمانت منسوخی ہو گی۔

اہم ترین

مزید خبریں