تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وزیراعظم اور وزرا کیخلاف مقدمے کیلیے درخواست دائر

لاہور: وزیر اعطم شہباز شریف اور وفاقی وزرا کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقدمے کی درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا نام شامل ہے۔

مقدمے کے لیے درخواست یاسین نامی شہری کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو دی گئی ہے۔

درخواست کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کے ساتھ سرکاری خرچ پر اشتہاری سے ملنے گئے، مفرور شخص سے مل کر ملک میں افراتفری پیدا کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: لندن پلان آگیا، اسمبلی مدت پوری ہونے پر الیکشن کا فیصلہ

شہری نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری کو ملنا قانونی طور پر جرم ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا ان دنوں لندن میں ہیں جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

دورہ لندن کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا ملکی سیاسی صورتِ حال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -